
بولی وڈ اداکار اور ہدایتکار فرحان اختر اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔
فرحان اور شیبانی دونوں نے اپنی 19 فروری کو ہونے والی شادی کو پرائیویٹ رکھا تھا، اس لئے ان کی شادی کی تصویریں بھی سامنے نہیں آپائی تھیں۔
آخر کار دونوں کے فینس کو جس کا انتظار تھا، وہ لمحہ بھی آج آگیا، جب خود فرحان نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیں۔
کچھ تصویروں میں فرحان اختر کی دونوں بیٹیاں شکایا اور اکیرا اختر بھی نظر آرہی ہیں۔
شیبانی کے ساتھ فرحان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے پہلے فرحان نے ادھونا بھوانی سے شادی کی تھی ، جو مشہور ہیئر اسٹائلسٹ ہیں۔ شکایا اور اکیرا دونوں انہیں کی دونوں بیٹیاں ہیں۔
شکایا اور اکیرا اختر اپنے والد کی دوسری شادی کو خوب انجوائے کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے والد کے ساتھ پوز بھی دئے اور شادی میں ڈانس بھی کیا۔
2017 میں فرحان کا پہلی اہلیہ ادھونا بھوانی سے طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد ان کی زندگی میں شیبانی کی انٹری ہوئی تھی۔
فرحان اور شیبانی نے تقریباً چار سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
فرحان اختر کے شیئر کرتے ہی ان کی شادی کی تصویریں اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
تصویروں میں فرحان کی شادی میں شامل ہوئے سبھی مہمان مستی کرتے نظر آرہے ہیں۔
شیبانی بھی اپنے سسر جاوید اختر کے ساتھ ڈانس کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News