Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم ہو جائیں گی، بورس جانسن

Now Reading:

انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم ہو جائیں گی، بورس جانسن

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں جلد ہی کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن نے ملک میں کورونا پابندیاں مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم ماسک اور ’ورک فرام ہوم‘ کا اطلاق کچھ عرصے کے لئے جاری رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو ان پابندیوں سے نکالا جائے۔

یورپ کے دیگر ملکوں نے سردی کے سیزن میں مستقل لاک ڈاؤن لگے رہنے کی حمایت کی ہے جبکہ انگلینڈ نے اس کے برعکس کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں بھی کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Advertisement

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اس وقت امیکرون کی لہر ملک میں اپنے عروج پر ہے جو آہستہ آہستہ ختم ہونے کی طرف جا رہی ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کچھ طبی ماہرین نے بورس جانسن کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال پابندیوں کا ہٹانا خطرناک ثابت ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر