
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
شہبازشریف نے کہا ہے کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔
میاں شہبازشریف نے اپنی اور میاں نوازشریف کی جانب سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پہلے سیشن میں چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جبکہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
شہبازشریف نے حکومت کے خلاف چوہدری برادران کی حمایت کی درخواست کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے، موجودہ حالات میں حکومت کیخلاف عدم اعتماد ضروری ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔
چوہدری شجاعت حسین نے ملاقات میں میاں محمد نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ن لیگ کے وفد میں ایاز صادق، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ اور شبیر عثمانی شامل ہیں جبکہ ملاقات میں سالک حسین ایم این اے، شافع حسین بھی شریک ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News