Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریب طبقات کا معیار زندگی بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

غریب طبقات کا معیار زندگی بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ غریب طبقات کا معیار زندگی بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

میاں اسلم اقبال نے لاہور سبزہ زار میں پارک کا افتتاح کیا اور کہا کہ صوبائی حلقہ 151کے تمام پارکوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔

اسلم اقبال نے کہا کہ پارکوں میں تفریحی سہولیات کی بہتری پر کروڑوں روپے صرف کیے جا رہے ہیں، اقتدار ہماری منزل نہیں، غریب طبقات کا معیار زندگی بہتر بنانا ہمارا مقصد ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر پنجاب کے عوام کا کیس لڑا، اقتدار میں آکر عوام کو ان کا حق لوٹا رہے ہیں، ہم ووٹ لینے کے بعد گھروں میں نہیں بیٹھے، وعدوں کی تکمیل کے لئے میدان عمل میں ہیں۔

اسلم اقبال نے کہا کہ صحت کا نظام برباد کرنے والے اپنے علاج کیلئے لندن جا بیٹھے، کاش یہ کوئی ایسا اسپتال بنا لیتے جہاں ان کا علاج ہوسکتا۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری خزانے سے جیبوں میں نوٹ آنا بند ہوئے تو معشیت کی خرابی کی باتیں کرنے لگے، ملک کی معشیت مضبوط لیکن لٹیروں کی معشیت برباد ہوئی ہے۔

وزیر صنعت اسلم اقبال نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے اور سڑکوں پر گھسیٹنے کے دعوے دار اپنی چوری چھپانے کیلئے اکھٹے ہورہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی فیملی لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی دیانت دار قیادت کے ہوتے ہوئے اب ان کا جگاڑ نہیں لگے گا، عوام کی لوٹی ہوئی دولت انہیں واپس کرنا ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ عوام نے پی پی 151 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سے اظہار تشکر کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر