Advertisement
Advertisement
Advertisement

جرمن چانسلر کی روس ، یوکرین کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش

Now Reading:

جرمن چانسلر کی روس ، یوکرین کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے روس اور یوکرین کے مابین تناؤ کو ختم کرنے کے لئے ماسکو اور کیف کے دورے کا آغاز کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں جرمنی کے چانسلر اولاف شولز یوکرین کے دارالحکومت کیف جائیں گے ، جس کے بعد ماسکو کے لئے اڑان بھریں گے۔

جرمن چانسلر ممکنہ روسی حملے کے ’ انتہائی نازک ‘ اور خطرے سے نمٹنے کے لئے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، تاکہ یورپ سرد جنگ کے بعد تاریخ کے بدترین بحران سے بچ سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی مشرقی یورپ کو جنگ کے نقارے کی آواز سے بچانے کی کوشش کی تھی ، لیکن بحران اب بھی برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے روسی افواج نے یوکرین کی سرحدوں پر 1 لاکھ سے زائد روسی افواج نے پڑاؤ ڈال رکھا ہے،  روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement

یورپی ممالک نے ولادیمیر پوتن کی جانب سے حفاظتی ضمانتوں کے مطالبوں پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اور یوکرین کی ہر ممکن مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔

یوکرین کے ایوان صدر کے ترجمان نے امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اخلاقی حمایت کے اظہار کے لئے یوکرین کے دارالحکومت کو دورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر