Advertisement
Advertisement
Advertisement

2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اوباڑہ چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمو شہید کے لوگوں نے جس طرح سندھ حقوق مارچ کا والہانہ استقبال کیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں، کیا سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کیلئے تیار ہو؟ ہماری منزل 2023 میں سندھ میں تحریک انصاف کا جھنڈا گاڑنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیا پچھلے پندرہ برس میں سندھ میں عوام کو کچھ ملا؟ کچھ بھی نہیں ملا، سندھ کے نمائندوں کی حالت ضرور تبدیل ہوئی ہے، یہ فیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے کہ کیا وہ اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آج پہلا دن ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ سندھ کی سرزمین تبدیلی کے لیے تیار ہو چکی ہے، انشاءاللہ ہمارا یہ قافلہ 27 اضلاع سے گزرتا ہوا کراچی پہنچے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر