Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مسلمانوں کی کھوپڑی سے ٹوپی کو تلک میں تبدیل کر دوں گا‘ بی جے پی لیڈر کی زہرافشانی

Now Reading:

’مسلمانوں کی کھوپڑی سے ٹوپی کو تلک میں تبدیل کر دوں گا‘ بی جے پی لیڈر کی زہرافشانی

بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی وڈیو سامنے آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایم ایل اے رگھویندرا سنگھ نے مشرقی یوپی کے ایک گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی ہے۔

رگھویندرا سنگھ نے تمام اخلاقی حدیں پار کرتے ہوئے کہا کہ، ’اگر میں دوبارہ منتخب ہوا تو مسلمان کی کھوپڑی پر ٹوپی کی جگہ تلک سے تبدیل کر دوں گا۔‘

ایم ایل اے کی زہرافشانی کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی ، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ یہ وڈیو کس نے اور کب بنائی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک اور ایم ایل اے بھی مسلم دشمنی میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں ، لکھنؤ سے 150 کلو میٹر دور امیٹھی تلوئی کے ایم ایل اے میان کیشور شرن سنگھ کے نقرت انگیز بیان کی وڈیو سامنے آ چکی ہے۔

Advertisement

رگھویندرا سنگھ تین مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں ، دو مرتبہ بی جے پی کے ٹکٹ سے اور ایک مرتبہ سماج وادی کے پارٹی سے ایم ایل اے کی سیٹ سنبھال چکے ہیں۔

رگھویندرا سنگھ نے زہر بھری تقریر میں سنت رسول داڑھی مبارک پر بھی انتہائی نامناسب جملے کہتے ہوئے کہا کہ،’ایم ایل اے بننے کے بعد مسلمان کی داڑھی کو چوٹی میں بدل دوں گا‘۔

سنگھ نے مزید کہا کہ اگر مسلمانوں کو بھارت میں رہنا ہے تو ’رادھے رادھے‘ بولنا ہو گا، نہیں تو پاکستان واپس چلے جائیں۔

بھارتی میڈیا نے جب رگھویندرا سنگھ سے اس وڈیو کے حوالے سے موقف لینا چاہا تو ان کا فون نمبر بند ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر