
طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر وہ واپس آجائیں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی، دانیہ عامر۔
پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کی حال ہی میں تیسری شادی ہوئی ہے جس کے بعد سے وہ انٹرویوز اور نشریات کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں۔
حال ہی میں عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ عامر شاہ نے ایک میگزین انٹرویو دیا جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی اور اپنی سوت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے طوبیٰ سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر وہ واپس آجائیں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی۔
دانیہ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کی اجازت بھی دی ہے اس پر بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک اور شادی کی اجازت اس لئے دی ہے کہ ایک بیوی کی خوشی اس کی شوہر کی خوشی میں ہوتی ہے۔
انٹرویو کے دوران عامر لیاقت نے انکشاف کیا کہ طوبیٰ سے میری شادی ختم نہیں ہوئی وہ ابھی بھی میری بیوی ہیں کیونکہ میں نے انہیں طلاق نہیں دی ہے۔
عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ میں آج بھی طوبیٰ کی عزت کرتا ہوں، میں نے کبھی بھی انہیں برے الفاظ میں یاد نہیں کیا، اگر آج بھی وہ آنا چاہیں تو میرے گھر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے جبکہ عامر لیاقت اور طوبیٰ انور نے 2018 میں شادی کی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ عرصے نہ چل سکی جس کے بعد طوبیٰ نے خلع لینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News