مشہور زمانہ ایکشن اور سسپنس سے بھرپور موبائل گیم بیٹل گراؤنڈ نے دھوکہ دہی کرنے پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد کھلاڑیوں پر پابندی عائد کردی۔
بیٹل گراؤنڈ موبائل انڈیا ( بی جی ایم آئی) کے ڈیولپر Krafton کی جانب سے جاری ہونے بیان کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اب تک ہم دھوکہ دہی کرنے پر 6 لاکھ سے زائد کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس پر پابندی لگا چکے ہیں۔
بیان کے مطابق 24 جنوری سے 6 فروری کے درمیان ایک لاکھ 71 ہزار 188 بیٹل گراؤنڈ انڈیا کے اکاؤنٹس بلاک کیے گئے، جب کہ جنوری میں ایک لاکھ اکاؤنٹ کو بند کردیا تھا۔
Krafton کا اس بابت کہنا ہے کہ ہم اپنے گیمنگ پلیٹ فارم پر ہونے والی غیر اخلاقی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔
اگر کوئی کھلاڑی ایسی حرکت میں ملوث پایا گیا جس سے دوسرے کھلاڑیوں کے کھیل پر منفی اثرات مرتب ہوئے تو نہ صرف ان کا اکاؤنٹ بلکہ ان کی ڈیوائسز کو بھی بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔
اور پھر وہ تمام عمر ان ڈیوائسز پر بیٹل گراؤنڈ گیم نہیں کھیل سکیں گے۔
Krafton نے اپنے بیان میں جوناتھن وائس مقابلے کے فاتح 60 کھلاڑیوں کی فہرست بھی جاری کی ہے جنہیں بی جی ایم آئی کی جانب سے تحائف دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
