
ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا سفید کپڑوں میں ملبوس ایک بد زبان بھوت کے ساتھ سامنا ہوا تھا، جس نے برطانیہ کے ایک خوبصورت مقام پر انہیں گالیاں دے کر بھگا دیا۔
بھوت پکڑنے والے جوڑے کرسٹین اور ڈیو تھامس نے کہا کہ وہ سمرسیٹ کے کوانٹاک ہلز میں ایک غصیل شیطانی طاقت کی اطلاعات کی تحقیقات کر رہے تھے کہ انہیں خوفناک شے کی جانب سے پیچھے ہٹنے کی تنبیہ کی گئی۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے، جب متعدد سیاحوں نے کہا کہ وہ ایک بھوت سے خوفزدہ ہیں جو “مردہ عورت کی کھائی” کے نام سے مشہور جگہ پر چیختا ہے اور مغلظات بکتا ہے۔
اوور اسٹووی میں واقع نیچر ریزرو کا نام ایک خاتون جون والفورڈ کی المناک موت کے بعد رکھا گیا تھا، جنہیں ان کے شوہر نے 1789 میں قتل کر دیا تھا۔
سمر سیٹ لائیو کی رپورٹ کے مطابق، اب اس کی گالیاں دیتی روح اس علاقے میں بھٹکتی ہے۔
کرسٹین، جو 2020 سے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر ان دعووں کی تحقیقات کر رہی ہیں، نے کہا کہ انہیں وہاں سے جانے کے لیے کہنے سے پہلے وہ بھوت ان پر چیخا بھی تھا۔
جوڑے کا دعویٰ ہے کہ اُن کا اس کے علاوہ وہاں 1798 کے ایک قاتل کے بھوت کے ساتھ بھی سامنا ہوا ہے۔
ڈیو کا کہنا کہ “وہاں ضرور کچھ ہے، میری بیوی نے طویل عرصے تک اس کا تجربہ کیا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ “دو قسم کی آوازیں ہوتی ہیں۔ کچھ ایسی ہیں جو آپ کو پرانی یادیں سناتی ہیں، پھر ایسی آوازیں ہیں جن کے ساتھ آپ بات چیت کرسکتے ہیں، جو سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔”
ان کا کہنا تھا کہ “سب تو نہیں، لیکن کچھ بہت گندی، بری روحیں ہو سکتی ہیں۔ ہر کوئی بھوتوں سے واقف نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے پاس دوسروں کے مقابلے کمزور رکاوٹیں ہوتی ہیں اور ان میں سے کسی ایک میں بھوتوں کا سامنا کرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔”
دیگر مقامی افراد نے بھی وہاں ایک بھوت کو دیکھنے کی اطلاع دی ہے۔
ایک رہائشی کا کہنا تھا کہ “جب میں 17 سال کا تھا اور کام پر سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک ٹھنڈی سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا، تو میں نے سڑک کے کنارے ایک چمکدار سفید شخصیت کو دیکھا تو رفتار کم کی۔ وہ مکمل طور پر سفید، پرانے زمانے کے لباس میں ملبوس ایک عورت دکھائی دے رہی تھی۔”
اس نے مزید بتایا کہ “میں اپنی نگاہیں نہیں ہٹا سکا۔ میں اسے ایک اور نظر دیکھنے کے لیے مڑ نہ سکا اور صدمے کی حالت میں گھر پہنچا۔”
ایک اور نے اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ “میں نے پب کے باہر، سڑک کنارے ایک لمبا کالا کوٹ پہنی ایک طویل قامت شخصیت کو دیکھا، لیکن جب واپس چیک کیا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News