Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتا افراد کا فوری سراغ لگانے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا ڈرافٹ عدالت میں پیش

Now Reading:

لاپتا افراد کا فوری سراغ لگانے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل کا ڈرافٹ عدالت میں پیش
shc

لاپتا افراد کا فوری سراغ لگانے کے لیے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام کے معاملے پرایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ٹاسک فورس کی تشکیل سے متعلق ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل سندھ  عدالت سے کہا کہ انفورس ڈس اپرینس ٹاسک فورس کے نام سے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل جارہی ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ نئی ٹاسک فورس کے قیام سے متعلق ڈرافٹ کا پہلےعدالت خود جائزہ لے گی۔ عدالت جائزہ لینے کے بعد ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے گی۔

عدالت نے ضلعی سطح پر ٹاسک فورس کے قیام کے معاملے پر ریمارکس دیے کہ منظوری کے بعد ہی حکومت اور پولیس نئی ٹاسک فورس کے مطابق عملدرآمد شروع کرے۔ ضلعی ٹاسک فورس کا مقصد جلد لاپتا افراد کا سراغ لگانا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کا معاوضہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی حکومت سے جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کی پالیسی طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت سے 10 مارچ تک جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے لاپتا مزید 6 افراد کی جبری گمشدگی کے تعین سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر