پیشہ ورانہ ماہرین اور ملازمتوں کے مشہور پلیٹ فارم لکنڈان کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلقہ شعبوں میں ملازمتوں کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، ان میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سوشل میڈیا جیسے شعبہ ہائے جات شامل ہیں۔

لنکڈ ان نے حال ہی میں اپنے پلیٹ فارم پر دنیا بھر میں اہم ترین اور ہاتھوں ہاتھ قبول کی جانے والی ملازمتوں پر ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اپنی فہرست میں اس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کو سب سے اوپر رکھا ہے کیونکہ دنیا بھر کی کمپنیوں کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر ان کی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کرسکیں اور آن لائن مارکیٹنگ کو بڑھا سکیں۔

لنکڈ ان انسائٹس نامی اس رپورٹ میں اس نے سال 2022 کے لیے انتہائی لازمی ڈیجیٹل اسکلز کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اسپیشلسٹ، ڈیجیٹل اکآونٹ ایگزیکٹو، سوشل میڈیا مینیجر، میڈیا کو آرڈنیٹر، سرچ مینیجر، سوشل میڈیا کو آرڈنیٹر اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کاپی رائٹر، مارکیٹنگ ایسوسی ایٹ، ڈیجیٹل اسٹریٹجسٹ، اور ایس ای او ماہرین شامل ہیں۔ لیکن دوسری جانب بعض علوم ایسے ہیں جن کے ماہرین کی طلب تیزی سےبڑھ رہی ہے۔ ان میں آرٹس، ریٹیل، ایجوکیشن، کارپوریٹ سیونگز، سافٹ ویئراور آئی ٹی وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب لنکڈ ان کے ٹاپ ٹین کورسز میں سکس مورننگ ہیبٹس آف ہائی پرفارمرز، آن لائن مارکیٹنگ فاونڈیشنز، ایس ای او فآؤنڈیشن اور سوشل میڈیا کے کورسز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
