Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاسوس طیارہ، جسے 4 ہزار میزائل بھی نہ گرا سکے

Now Reading:

جاسوس طیارہ، جسے 4 ہزار میزائل بھی نہ گرا سکے

فضائی جنگوں کی تاریخ میں ایک ایسا بھی جہاز گزرا ہے، اپنی زندگی میں جس پر دشمن نے 4000 میزائل فائر کئے لیکن ان میں سے ایک بھی اس کو نقصان نہیں پہنچا سکا۔

ہم یہاں بات کر ہرے ہیں لاک ہیڈ ایس آر۔71 بلیک برڈ کی، جو ایک لانگ رینج، انتہائی اونچائی پر پرواز کرنے والا، ماک 3+ اسٹریٹجک جاسوس طیارہ ہے، جسے امریکی ایرو اسپیس کمپنی لاک ہیڈ کارپوریشن نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ یہ امریکی فضائیہ اور ناسا دونوں کے زیرِ استعمال رہا ہے۔

Lockheed SR-71 Blackbird Wallpapers - Wallpaper Cave

اگرچہ SA-2 جو سطح سے ہوا میں مار کرنے والا ماک 3.5 رفتار والا میزائل ہے، ایس آر۔71 بلیک برڈ کے ماک 3.2 سے قدرے تیز تھا، لیکن وہ لمحہ قابل دید تھا جب SAM سسٹم نے میزائل کو شناخت، ٹریک کرکے جاسوس طیارے آگاہ کیا، اور بلیک برڈ چھ سیکنڈ میں چار ناٹیکل (سمندری) میل کا فاصلہ طے کرتے ہوئے دور چلا گیا۔

جب ایس آر۔71 بلیک برڈ نے SA-2 کو پیچھے چھوڑا

Advertisement
What do North Korea's air defenses look like? – Foreign Policy

SA-2 میزائل سسٹم

ایس آر۔71 نے سرد جنگ کے دور کے SA-2 گائیڈ لائن سسٹم پر ایک بڑی اہمیت حاصل کی تھی۔  ایس آر۔71، 90 ہزار فٹ کی بلندی پر اُڑ سکتا تھا اور اس نے SA-2 لانچر کی انتہائی حد سے اوپر پرواز کر کے اس پر قابو پا لیا تھا۔

ایس آر۔71 میں بہترین انسدادی اقدامات اور ابتدائی وارننگ سسٹم بھی تھے۔ 1981 میں ایک واقعہ شمالی کوریا میں پیش آیا جب ایک SA-2 نے غیر فوجی علاقے کے اوپر ایس آر۔71 انٹرسیپٹ کیا۔

ایس آر۔71 پروگرام کی انتہائی رازداری کی وجہ سے یہ واحد طیارہ شکن واقعات میں سے ایک تھا جسے میڈیا میں شائع کیا گیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے SA-2 لانچر سے دو میزائلز فائر کئے گئے۔ بلیک برڈ پر ریکونیسنس سسٹم آفیسر (RSO) نے دیکھا کہ اس کا دفاعی الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز (DEF) سسٹم روشن ہے۔ پھر DEF نے اپنا کام کیا اور SAM انٹرسیپٹرز کو دھوکہ دیا۔ DEF کے اقدامات کامیاب رہے، اور طیارہ شکن میزائلوں کو ایس آر۔71 کے ذریعے بے ضرر طریقے سے ناکام بنا دیا گیا۔

ویتنام جنگ کے دوران ایس آر۔71 کی کلوز کال

Advertisement

That Time Two SR-71 Blackbirds Generated Tri-Sonic Booms To Free US POWs In North Vietnam | Sr 71 blackbird, North vietnam, Fighter jets

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب ایس آر۔71 تقریباً تباہ کردیا گیا تھا۔ 1968 میں، ایک بلیک برڈ شمالی ویتنام میں ہنوئی اور ہائی فونگ کے اوپر سے اڑا۔ DEF کے پاس تین انتباہی لائٹس تھیں جو ایس آر۔71 کو ریڈار کے ذریعے ٹارگٹ کرنے، ٹریک کئے جانے، یا SAM انٹرسیپٹر کے ہدف کی طرف بڑھنے کو واضح کر رہی تھیں۔

جوابی اقدامات نے دوبارہ کام کیا، اور ان میں سے دو خطروں سے پیچھا چھڑا لیا گیا۔ لیکن یہ ٹکراو سے پہلے انتظار کا ایک دردناک لمحہ تھا، کیونکہ ابھی ایک خطرہ اور باقی تھا۔ پائلٹ اور RSO نے ناگزیر تصادم کے لئے خوفناک وقت کا انتظار کیا، لیکن وہ لمحہ کبھی نہیں آیا۔ ایس آر۔71 دوبارہ بچنے میں کامیاب رہا۔

جب سویڈن نے ایک سانحے کو آواز دی

MY FAVOURITE AEROPLANE IN 200 WORDS #24 Saab 37 Viggen by Alice Dryden | Hush-Kit

سویڈن کے ساب ویگن فائٹر جیٹس

ایک اور قریبی کال غیر معمولی تھی کیونکہ اس میں سویڈن شامل تھا۔ ایسا ملک جو بلیک برڈ اوور ہیڈ ریکن رنز کا ہدف نہیں تھا۔

Advertisement

دراصل یہ 1980 کی دہائی کی بات ہے، جب ایک Saab Viggen  فائٹر نے بلیک برڈ کو دیکھا اور اس پر میزائل لاک کیا۔ یہ سوویت یونین تک پہنچنے کے لیے ایس آر۔71 کے مخصوص پرواز کے راستے کی وجہ سے ہوا۔ بلیک برڈز کو بالٹکس کے قریب اڑنا تھا۔ اس راستے کا خطرہ یہ تھا کہ یہ سویڈش فضائی حدود کے قریب تھا اور اس پرواز کو انجام دینے والے ایس آر۔71 مشن بعض اوقات سویڈش ریڈار کو متحرک کر دیتے تھے۔

چنانچہ، 1986 میں اس راستے پر اڑنے والے ایک ایس آر۔71 کے ریڈار سے رابطے کے بعد، سویڈن نے ایک لڑاکا طیارہ اس کو روکنے کے لیے بھیجا جسے وہ دشمن سمجھ رہے تھے۔

 Saab Viggen جنگی طیارہ سامنے سے ایس آر۔71 کے قریب پہنچا (عقب میں نہیں جیسا کہ عام معیاری آپریٹنگ طریقہ کار میں ہوتا ہے) وہ بلیک برڈ پر میزائل داغ سکتا تھا۔ لیکن سویڈش پائلٹ نے عین وقت پر ایس آر۔71 دیکھ کر اپنا ارادہ بدل لیا اور سانحہ ٹل گیا۔

1987 میں، ایک اور سویڈش مقابلہ بلیک برڈ کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ یہ قریبی کال اس وقت ہوئی جب ایک تباہ شدہ بلیک برڈ سویڈن کے اوپر سے اڑا۔ جب اس کا پتہ چلا تو سویڈن نے تحقیقات کے لیے دوبارہ جہاز بھیجے۔

لیکن ایک Viggen پائلٹ نے دیکھا کہ بلیک برڈ کے انجنوں میں سے ایک میں آگ لگی ہوئی ہے۔ سویڈش فائٹرز بلیک برڈ کو سویڈن کی فضائی حدود سے دور لے گئے اور ایس آر۔71 کو بعد میں بحفاظت لینڈ کرنا پڑا۔

ایس آر۔71، ایک خوش قسمت (اور تیز رفتار) جاسوس طیارہ

Advertisement

Creating the Blackbird | Lockheed Martin

بلیک برڈ اپنے جوابی اقدامات، عملے کی مہارت اور بعض اوقات قسمت کی وجہ سے ان مقابلوں سے بچنے میں کامیاب رہا اور ان واقعات کو کئی سالوں تک ڈی کلاسیفائیڈ نہیں کیا گیا ۔ ان قریبی معرکوں نے بلیک برڈ کی اس کی لیجنڈری حیثیت میں مزید اضافہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر