Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرخ صندل کے قیمتی ہونے کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

Now Reading:

سرخ صندل کے قیمتی ہونے کی اصل وجہ جانتے ہیں؟

صندل کی لکڑی کو دنیا بھر میں اس کی خوشبوکی بناپرجانا اور پسند کیا جاتا ہے جبکہ سرخ صندل کو اس کی پائیداری کی بنا پرنہ صرف مہنگے داموں خریدا جاتا ہے بلکہ کئی امراض میں علاج کی غرض سے بھی استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کی سرخ رنگت ہی اسے دوسری لکڑیوں کے مقابلے میں الگ پہچان دیتی ہے اور یہی اس کی پسندیدگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

سرخ صندل کو خون صندل بھی کہاجاتا ہے کیونکہ لوگ اس کے پیچے ایک دوسرے کی جانیں لے لیتے ہیں یہ لکڑی سرخ رنگت کی ہوتی ہے اور صرف بھارت کے علاقے تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں پھیلی سیشا چلم پہاریوں میں پائی جاتی ہے۔

سرخ صندل مہنگی ترین لکڑی

سرخ صندل کی سب سے زیادہ مانگ یورپی ممالک اور چین میں ہے۔ صرف ایک کلو لکڑی کی قیمت دس سے پندرہ ہزار روپے تک ہوتی ہے اور یہی آگے بڑھ کر کروڑں تک جاتی ہے۔

اس درخت کے قیمتی ہونے کی بناپر بھارتی حکومت کی جانب سے اس کی کٹائی پرسخت ترین پابندی عائد کی گئی ہے جس کے مطابق درخت کاٹنے پر گیارہ سال تک کی قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزاہے۔

Advertisement

صندل کی کٹائی پر پابندی کی بناپر اس کی غیر قانونی کٹائی اوراسمگلنگ کو روکنے کے لئے بھی بھارتی پولیس ہر طرح کے انتظامات کر رہی ہے جس میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا جارہا ہے اس کے باوجود صندل کی اسمگلنگ کو روکا نہیں جاسکا اور یہ ابھی تک جاری ہے جبکہ اس کوشش میں اب تک درجنوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرخ صندل کے فوائد

یہ لکڑی رنگت اور مضبوطی کی بنا پر چین میں تاریخی اہمیت رکھتی ہے اور اس سے تیار فرنیچر مہنگے داموں فروخت کئے جاتے ہیں۔

نکھری رنگت کے لئے

سرخ صندل کی لکڑی میں اینٹی بیکٹیریل خواص پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے صندل کا پاؤڈر جلد کی حفاظت کے لئے تیار کئے جانے والی پروڈکٹ میں استعمال کیاجاتا ہے، صندل پاؤڈرکوعرق گلاب یا ناریل کے تیل میں مکس کر کے چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں اور ساتھ سورج سے ہونے والی گہری رنگت کو نکھارنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں یہی وجہ ہے کہ اسے سن اسکرین کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

درد کش خصوصیات کی حامل

Advertisement

درد کش خصوصیات کی بناپر درد دور کرنے والی بام اور مرحم میں کثرت سے استعمال کیاجاتی ہے، متاثرہ جگہ پر اس کا استعمال درد اور سوزش سے نجات دلاتا ہے۔

زخموں کو مندمل کرنے والی

صندل کی سرخ لکڑی میں ایسے اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو کسی بھی چوٹ کے نتیجے میں اینٹی سیپٹک کا کام کرتے ہیں اور زخم کو جراثیم سے محفوظ رکھتے ہیں، اس کے لئے اس کی لکڑی کے پانی کو زخموں پر لگانے سے زخم جلد مندمل ہوتے ہیں۔

یہ بھی کہاجاتا ہے کہ اس کے پاؤڈرکی کچھ مقدار کھانے سے نظام ہاضمہ بہتر کام کرتا ہے اور ساتھ ہی قوت مدافعت میں بھی اضافہ کا سبب بنتا ہے لیکن اس پر کوئی تحقیق یا سائنسی شواہد موجود نہیں ہے۔

جبکہ یہ چین میں حکمت کی کئی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے یہی وجہ چین اس لکڑی کا دنیا بھر میں سب سے بڑا خریدار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر