Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیگال اور ایتھوپیا کے تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، اہم ملاقاتیں

Now Reading:

سنیگال اور ایتھوپیا کے تجارتی وفد کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، اہم ملاقاتیں

سنیگال اور ایتھوپیا کے تجارتی وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کادورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے دو طرفہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایف پی سی سی آئی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ، محمد ندیم قریشی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سنیگال اور ایتھوپیا کے تجارتی وفد اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے درمیان بزنس ٹو بزنس میٹنگزاکا بھی انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر عرفان اقبال شیخ اورمحمد ندیم قریشی کا کہنا تھا کہ باہمی تجارت کے فروغ کے لیے نجی شعبہ کی سطح پروفود کے تبادلے انتہائی ضروری ہیں۔پاکستان اور سینگال کے درمیان پچھلے پانچ سال سے تجارتی حجم بہت کم ہے جس کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بہت کم ہے تاہم، تجارتی حجم کی استعداد اس سےکہیں زیادہ موجود ہے۔ زراعت کے شعبہ میں بے شمار تجارتی مواقعے موجود ہیں۔بزنس کمیونٹی کے لیے پاکستان اور سنیگال کے درمیان ویزہ کا حصول آسان بنانے کی ضرورت ہے۔تجارت کے فروغ اور بزنس ٹو بزنس روابط کے لیے بین الاقوامی تجارتی نمائشوں کا اہم کردار ہے۔

چیمبر آف کامرس،انڈسٹری اینڈ ایگریکلچر آف ڈکار سنیگال کے نائب صدر دودا تھیم نے اس موقع پر کہا کہ سنیگال کی بزنس کمیونٹی پاکستان کے ساتھ زراعت کے شعبہ میں کاروبار کی خواہاں ہے۔پاکستان سے زراعت کی مشینری،بیج، کیڑے مارادوایات و دیگر اشیاء افریقہ کے بیشتر ممالک کو برآمد کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب ایتھوپیا کے کاروباری وفد کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا کی حکومت اسلام آباد میں جلد اپنا سفارتخانہ کھولنے جا رہی ہے۔پاکستان کیلئے سفیر کی نامزدگی بھی جلد کی جائے گئی۔ایتھوپیا پاکستانی تاجروں کو ائیرپورٹ آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کرنے پر غور کر رہاہے کہ وہ آسانی کے ساتھ ان کے ملک جائیں اور کاروباری مواقع تلاش کر سکیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر