جس طرح زمین پرکھانے پینے اور دیگر معمولات زندگی ادا کئے جاتے ہیں خلا میں اس برعکس ہوتا ہے، کھانے کا جو ذائقہ زمین پر محسوس کیا جاتا ہے لیکن خلا میں یہ ذائقہ قدرے مختلف ہوتا ہے۔ اسی لئے وہاں پرکھانے ٹھوس شکل میں لے کر جاتے ہیں جب کھانے کی ضرورت ہوتی ہے تواس پر پانی کا اسپرے کر کے ری ہائیڈ ریٹ کیا جاتا ہے۔
یوں تو ہر طرح کے کھانے خلا میں لے جائیں جاتے ہیں جن میں میکرونی، پیزا، اسپیگھٹی اور چپس وغیرہ شامل ہیں وہاں یہ سب فروزن شکل میں دستیاب ہوتے ہیں اور ان کی خوشبو مائیکرو گریوٹی کی بنا پر کچھ لمحوں میں ختم ہوجاتی ہے اور کھانے والا اپنے من پسند کھانوں کی خوشبو کو محسوس کئے بغیر صرف کھانا کھاتا ہے۔
اسی طرح کالی مرچ یو یا کیچپ وہاں سب کچھ محلول کی صورت میں موجود ہوتا ہے جبکہ ڈرنکس پاؤڈر کی شکل موجود ہوتی ہے۔ یہ بات جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ وہاں زمین سے زیادہ بھوک لگتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خلا باز ایک دن میں 3 بار کھانا کھاتے ہیں، اور ساتھ ہی وقفے وقفے سے مختلف اسنیکس بھی لیتے رہتے ہیں۔
وہاں پر یعنی خلائی اسٹیشن میں خلا بازوں کے لئے ایک اوون موجود ہوتا ہے جس میں کھانا تیارکیا جاتا ہے اور اس کی تیاری میں اوسطاً 30 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
چونکہ خلا میں بھوک زیادہ لگتی ہے اسی لئے انہیں وٹامنز اور کیلوریز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک عورت کو دن بھر میں 1900 کیلوریز جبکہ مرد کو 3200 کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسی لئے خلا میں توانائی اورغذائیت سے بھرپورپھل، پینٹ بٹر، چکن، بیف، سمندری غذا، براؤنیز، کافی، چائے، اورنج جوس اورمخلتف پھلوں کے رس استعمال کئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
