حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 14 برس میں 8900 ارب کہاں خرچ ہوئے؟ بلاول زرداری جواب دیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ٹریکٹر ریلی مہنگائی مارچ کی ناکامی کے بعد اب لانگ مارچ نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے27فروری کو لانگ مارچ نکالنے سے قبل عوام کو جواب دینا ہوگا، بلاول زرداری مزار قائد پر مارچ کی شروعات پر جواب دیجیے گا کہ سندھ کی بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کا نام کیوں دیا گیا؟
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آج ایک اور صحافی کو قتل کر دیا گیا، بلاول زداری جواب دیں امن و امان کی صورتحال کیوں خراب ہے؟ 2022 میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، گھروں میں گھس کر عزتیں لوٹی جارہی ہیں۔
قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا کہ 14 برس میں 8900 ارب کہاں خرچ ہوئے؟ بلاول زرداری جواب دیں ، اتنے پیسے آنے کے باوجود سندھ کے شہروں کو گٹرستان کیوں بنا دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام سے کہتا ہوں اس مافیا پارٹی کا انڈوں اور ٹماٹروں سے استقبال کریں، ان ڈاکوؤں نے بھنڈ برادری کے لوگوں کا قتل کروا دیا، بیٹیوں کو بے آبرو کیا گیا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم 26 فروری کو ان چوروں کے خلاف مارچ نکالیں گے، پی ٹی آئی سندھ 26 فروری کو گھوٹکی سے کراچی تک مارچ ہوگا، مخدوم شاہ محمود قریشی بھی مارچ میں شریک ہونگے، ہم عوام کو بتائیں گے کس طرح پیپلزپارٹی مافیا نے سندھ کی عوام کا خون چوسا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
