پیپلزپارٹی نے حکومت کا الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ مسترد کردیا۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی طرف سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم لاکر عوام کو خاموش کرانے کی حکومتی سازش کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں،الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئندہ انتخابات میں دھاندھلی کا ایک نیا منصوبہ ہے۔
شازیہ مری نے کہاکہ حکومت کو اپنی نااہلی اور ناکامی واضح طور پر نظر آ رہی ہے اس لئے اب ذاتی مفادات کے لئے قانون ہی تبدیل کیا جا رہا ہے، حکومت کو غیر قانونی اقدامات کے ذریعے انتخابات چوری کرنے نہیں دیں گے۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجما ن نے مزید کہاکہ عوام کو نا گھبرانے کا مشورہ دینے والی حکومت اب خود کیوں گھبرا رہی ہے؟
شازیہ مری نے کہاکہ پیکا قانون کے تحت عام لوگوں کی آواز کو دبانا غیر جمہوری عمل اور عام شہری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت عام شہری کی آواز دبانے کے لئے ایسے اقدامات کر رہی ہے جو آمریت میں بھی نہیں ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ڈکٹیشن کے تحت ایسی قانون سازی نہ کرے جس کا کل وہ خود شکار بنیں،حکومت الیکشن ایکٹ اور پیکا قانون میں ترامیم کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے۔
یہ بھی پڑھیں: ان نالائقوں کے جانے کا وقت آگیا، انہیں جیلوں میں بھی بھیجیں گے، مریم
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات طے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
