
دیپیکا پڈوکون کو کئی مرتبہ تنقید کا شکار بنانے کے بعد اب کنگنا رناوت نے عالیہ کی فلم گنگوبائی کو بھی لپیٹے میں لے لیا ہے۔
کنگنارناوٹ نے عالیہ کی حقیقی کردار پر مبنی بالی ووڈ کی نئی فلم ‘ گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کی کاسٹ اور اسے بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
دیپیکا کی فلم گہرائیاں کی برائیوں کے بعد کنگنا نے عالیہ بھٹ کی فلم ‘ گنگوبائی کاٹھیاواڑی’ کی تشہیری مہم کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔
فلم فیئر نے حال ہی میں ٹوئٹر پرعالیہ کے کردارکی کاپی کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کی ویڈیو پوسٹ کی جسے تنقید کے بعد ہٹا دیا گیا۔
تاہم اس ہی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ میں کنگنا کا کہنا ہے کہ ‘کیا اس بچی کو سیکس ورکرکی نقل کرنی چاہیے جس کے منہ میں بیڑی ہے اوروہ گندے اور فحش مکالمےبول رہی ہے ، سیکڑوں دوسرے بچے ہیں جو اسی طرح استعمال ہو رہے ہیں ‘۔
کنگنا نے اپنی انسٹا پوسٹ میں یونین منسٹرآف چائلڈ اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ سمرتی ایرانی کو بھی ٹیگ کیا۔
اداکارہ نے اس پروموشنل ویڈیو کے اسکرین شاٹس شیئرکیے جن میں مختلف حلقوں کی جانب سے فلم پرتنقید کی گئی ہے، فلم فیئر کو اس ڈیلیٹ کیے جانے والے ٹویٹ پر بڑی سطح پرمخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑرہا ہے۔
اس فلم میں عالیہ نے ایک قحبہ خانے کی مالکن گنگوبائی ہرجیونداس کا کردارادا کیا ہے اور ڈائریکشن سنجے لیلا بھنسالی کی ہیں، کی یہ فلم بھارتی مصنف حسین زیدی کی کتاب ‘ دی مافیا کوئینز’ پرمبنی ہے جسے 25 فروری 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کرن جوہر، تاپسی پنو، دیپیکا پڈوکون ،عالیہ بھٹ سمیت کچھ ایسے نام ہیں جنہیں کنگنا کی جانب سے کئی مرتبہ واضح طور پرتنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News