نیوزی لینڈ میں جاری کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو اننگ کی شکست سے بچنے کا ٹاسک دے دیا۔
جنوبی افریقہ اپنی پہلی اننگ میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر اور ٹیل اینڈرز نے شاندار بیٹنگ کی۔
نیوزی لینڈ اپنی پہلی اننگ میں 482 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اس پہاڑ جیسے اسکور میں جنوبی افریقن فیلڈرز کا بھی نمایاں ہاتھ رہا جنہوں نے سات کیچز ڈراپ کئے۔
نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نے شاندار سنچری اسکور کی، کولن ڈی گرانڈہوم کے 45 ، میٹ ہینری کے 58 ، ڈیون کانوے کے 36 اور نیل ویگنر کے 49 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 482 کا مجموعہ حاصل کیا۔
جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ کا آغاز بھی نہایت مایوس کن تھا، صفر پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ، اور تین رن کے بعد تیسری وکٹ بھی گر گئی۔
دوسرے دن کا کھیل اختتام ہونے پر جنوبی افریقہ نے 24 رنز بنا لئے ہیں جبکہ اننگ کے خسارے سے بچنے کے لئے مزید 363 رنز کی ضرورت ہے، اور 7 وکٹیں باقی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
