Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسری دنیا میں جانے کا راستہ نمودار ہونے کا دعویٰ

Now Reading:

دوسری دنیا میں جانے کا راستہ نمودار ہونے کا دعویٰ

گوگل میپس کے 360 ڈگری فضائی شاٹ میں سینٹ لوئس، میسوری میں گیٹ وے آرچ کے اوپر آسمان میں سیاہ مثلث شکل کی خرابی دیکھی گئی ہے، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دوسری دنیا میں جانے کا راستہ ہے۔

ایک Reddit صارف کا دعویٰ ہے کہ اس نے گوگل میپس پر ایک مشہور لینڈ مارک کے اوپر آسمان میں دوسری دنیا کے لیے “گیٹ وے” تلاش کیا ہے۔

مذکورہ پورٹل ہوا میں ایک سیاہ دھبہ کے طور پر دیکھا گیا ہے جو صرف 38.6260664، 90.1864535- پر شاٹ کیے گئے فضائی منظر کے کچھ زاویوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ خرابی یا گلچ سینٹ لوئس، میسوری میں گیٹ وے آرچ کے اوپر دیکھی گئی جو 190 میٹر سٹینلیس سٹیل کی یادگار ہے، جسے دنیا کا سب سے بڑا محراب سمجھا جاتا ہے۔

gateway arch

Advertisement

ایک ریڈ اِٹ صارف نے آسمان میں سیاہ دھبے کے 360 ڈگری منظر کی ویڈیو subreddit r/GoogleMaps پر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا کہ سینٹ لوئس آرچ کے اوپر دوسری دنیا میں جانے کا راستہ کھل گیا ہے۔

اس پوسٹ کو صارفین کے مختلف کمنٹس کے ساتھ 56 اپ ووٹس ملے، جنہوں نے اس کا موازنہ افسانوی کہانیوں بشمول پوکیمون سے کیا۔

ایک صارف نے کہا، “یہ پلیسی بمقابلہ فرگوسن کورٹ ہاؤس کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک ہوائی سیاہ نشان ہے۔”

black portal

جبکہ اک اور صارف نے ایرک وان شراڈر کے پہلے ناول “اے یونیورس لیس ٹریولڈ” پر ایک مضمون کا لنک پوسٹ کیا جس میں محراب کی تصویر ہے۔

یہ ناول 20ویں صدی میں سینٹ لوئس کے لیے ایک مختلف انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، گویا قاری ایک متبادل جہت کا سفر ایک پورٹ کے زریعے کر رہا ہے۔

Advertisement

یہ خبر ایپ پر ایک اور پورٹل کے دیکھے جانے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے بارے میں سازشی نظریات کے حامل افراد کا خیال ہے کہ وہ دوسرے سیارے کی طرف لے جاتا ہے۔

یہ “ڈاٹ” یا نقطہ مشہور نازکا لائنز کے قریب نمودار ہوا۔

سوئس مصنف، ایرک وان ڈینیکن نے اپنی کتاب، چیریٹس آف دی گاڈز میں تجویز کیا کہ نازکا لائنز خود ایک قدیم ہوائی اڈے کے رن وے تھے جو خلائی مخلوق اپنے خلائی جہازوں کے لیے استعمال کرتے تھے۔

انٹرنیٹ صارفین کو لگتا ہے کہ ڈاٹ کو بھی ماورائے دنیا سے جوڑا جا سکتا ہے۔

فی الحال تو Google Maps  پر یہ عجیب خرابی حقیقی معنی میں ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر