
ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جھڑکیوں اور سختیوں نے رافیل نڈال کو ایک بڑا چیمپیئن بنانےمیں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
گزشتہ اتوار 30 جنوری کو رافیل نڈال نے فیڈرر اور جوکووچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا دوسرا آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا ہے۔
رافیل نڈال نے 2020 میں فرنچ اوپن میں ہسپانوی حریف راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلم جیتنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا ۔ آج تک کسی کھلاڑی نے مردوں کے سنگلزمقابلوں میں رافیل نڈال سے زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل نہیں جیتے ہیں۔
ابتدائی دنوں میں، نڈال کے چچا ڈسپلن کے معاملے میں نہایت سخت تھے۔ ٹونی نڈال کا کہنا ہے کہ رافیل سے بہت توقعات وابستہ تھیں۔
پریکٹس کے اختتام پراکثر ٹونی اصرار کرتے کہ نڈال تمام بالز اٹھا کر ان سے مٹی صاف کریں۔اگر کسی دن نڈال اپنی پانی کی بوتل گھر بھول جاتے تو انھیں میلورکن کی تپتی دھوپ میں پانی کے بغیر ٹریننگ کرنا پڑتی تھی۔
جب 11 سالہ نڈال نے اسپینش انڈر 12 کا قومی ٹائٹل جیتا تو ٹونی کا سخت رویہ پھرسے واپس آ گیا۔ تاہم، ٹونی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ وہ جان لے کہ اس عمر میں اس نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے، مستقبل کے حوالے سے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ میرا مقصد اس کی امیدوں کو کم کرنا نہیں اس کے برعکس میں چاہتا تھا کہ وہ جان لے کہ یہ صرف ایک چھوٹی سی کامیابی ہے۔
ٹونی کہتے ہیں کہ اس حوالے سے خاندان میں بھی کوئی بہت زیادہ اختلافات نہیں ہوتے تھے۔ سبیسچیئن اور اینا ماریا بھی یہ تسلیم کرتے تھے کہ ان کے بیٹے کی خواہشوں کی تکمیل میں ٹونی کا کردار نہایت اہم رہا ہے۔
ٹونی کہتے ہیں کہ میں ایک ایسا کوچ تھا جس کی توجہ نڈال کو کھیل کے گُر سکھانے سے زیادہ اس چیز پر ہوتی تھی کہ نڈال کی شخصیت کو مضبوط کیسے کیاجائے۔
وہ بنیادی مہارتیں جن کی بدولت نڈال نے 21 گرینڈ سلمز، 37 ماسٹرز اور ٹینس کی دنیا کا ہر بڑااعزاز جیتا، وہ ہمیں آج بھی ان کے ہر میچ میں دکھائی دیتی ہیں۔ نڈال کی ان صلاحیتوں پر غور کیا جائے تو ان مہارتوں کے تانے بانے اس سخت تربیت میں ملتے ہیں جو ٹونی نے انھیں بچپن میں دی تھیں۔
اپنی کسی جسمانی کمزوری کو ذہن پر سوار نہ ہونے دینا، یہ چیز نڈال کو شاید اس دن سمجھ آ گئی تھی جب اسپین کے انڈر 14 ٹینس مقابلوں میں انھوں نے ایک ٹوٹی انگلی کے ساتھ بھی میچ کھیلا، کیونکہ وہ چچا کے سامنے یہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے تھے کہ وہ ٹوٹی انگلی کی وجہ سے کمزور پڑ گئے ہیں۔
شدید دباؤ میں بھی پوری توجہ کے ساتھ کھیلنا اور میچ کے دوران پیش آنے والے مسئلے کو وہیں پر حل کرنے پر نڈال کا کہنا ہے کہیہ چیزیں بھی میرے بچپن کے اسی جادوگر نے سکھائی تھیں۔
یہی چیز ہمیں سنہ 2019 کے یو ایس اوپن کے فائنل میں بھی اس وقت دکھائی دی جب انھوں نے ڈینیئل میدویدو کو ایک طویل میچ میں شکست دی۔ ان صلاحیتوں کا تازہ ترین مظاہرہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں کیا۔
آج کل ٹونی میورکا میں قائم نڈال کی اکیڈمی کے سربراہ ہیں۔
بطورِ کوچ آخری مرتبہ ٹونی کو سنہ 2017 میں اس وقت رافیل نڈال کے ساتھ دیکھا گیا تھا جب انھوں نے دسویں مرتبہ فرنچ اوپن جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News