Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے منشی ہیں، حافظ حمداللہ

Now Reading:

عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے منشی ہیں، حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے منشی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بجلی کی قیمت میں اضافے کومسترد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ آئی ایم ایف کے احکامات پرہو رہا ہے، ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی حکومت نہیں ہے بلکہ آئی ایم ایف کی حکومت ہے ، عمران خان نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی جھولی میں گروی رکھ دیا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی وزیراعظم نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے منشی ہیں، آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے، 22 کروڑ عوام اورملک کا کوئی والی وارث نہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال سے ملک پرعمران اینڈ کمپنی کی صورت میں عذاب مسلط ہے، پی ڈی ایم عدم اعتماد کی تحریک اور لانگ مارچ کے ذریعے قوم کو اس عذاب سے نجات دلائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3  روپے 10 پیسے   فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  برائے دسمبر 2021 کی مد میں  بجلی کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر  نیپرا نے یکم  فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل نومبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے 4 روپے 30 پیسے جنوری میں چارج کیا گیا تھا جو کہ صرف ایک ماہ کے لیے تھا۔

دسمبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت ایک روپے 20 پیسے فروری میں کم چارج کیا جائے گا۔

Advertisement

نیپر اکا کہنا تھا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر