خیبرپختون خوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کیوں آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہے؟
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن سے ناقابل تلافی مالی و جانی نقصان ہوتا ہے، اب تک زلزلوں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہوئی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے،زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
لزلے کے جھٹکوں سے زمین کی سطح پر موجود چیزوں کو نقصان پہنچتا ہے، عمارتیں اور دوسری تنصیبات گر جاتی ہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ جاتی ہیں، درخت اور بجلی کے پول زمین بوس ہو جاتے ہیں۔
اگر متاثرہ علاقے میں دریا یا جھیلیں ہوں تو ان کی جگہ بدل سکتی ہے اور پہاڑوں میں دراڑیں بھی پڑ سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
