
یوں تو پالک بےحد فوائد سے بھرپور ہوتی ہے لیکن چند بیماریوں میں مبتلا افراد کو پالک کھانے سے گریز کرنا چاہیئے۔
پالک ہر گھر میں مختلف طریقوں سے پکائی جاتی ہے کوئی اسے گوشت کے ساتھ پکاتا ہے تو کوئی مزیدار آلو پالک بناتا ہے، تاہم ماہرین نے پالک کے استعمال کے دوران چند افراد کو احتیاط کرنے کی تجویز کی ہے۔
سبز پتوں والی یہ پالک آپ کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ آئرن سے بھرپور ہوتی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جو افراد تھائی رائیڈ گلینڈ، جوڑوں کے درد یا پھر گُردے میں پتھری کی تکالیف میں مبتلا ہیں، انہیں پالک کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے۔
کیونکہ ان مسائل کا شکار افراد کے لئے پالک کا استعمال نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پالک کو ہمیشہ ہلکی آنچ پر کم پانی یا بغیر پانی کے تھوڑی دیر تک پکائیں، تاکہ اس کے غذائی خواص ضائع نہ ہوں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک میں موجود آکزیلک نامی ایسڈ، کرسٹلز میں تبدیل ہوجاتا ہے، جو گُردوں کے لیے انتہائی مضر ہے۔
تاہم پالک کے کرشماتی فوائد کسی نعمت سے کم نہیں ہیں پالک ہمارے اعصاب اور ذہن پر مفید اثرات مرتّب کرتی ہے، یہ ہمارے اعصاب اور رگوں میں غیر ضروری چربی جمع ہونے سے روکتی ہے، اس میں موجود وٹامن اے کی وافر مقدار جِلد کو مناسب نمی فراہم کرتی ہے۔
پالک کا استعمال ہماری جلد کے لئے بھی مفید ہے، پالک جِلدی بیماریوں، کیل مہاسوں اور جھریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ تھائی رائیڈ گلینڈ، جوڑوں کے درد یا پھر گُردے میں پتھری کی شکایت والے افراد کے علاوہ تمام لوگ پالک کو استعمال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News