پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے سامنے آنے والی ایک مبینہ خلائی جہاز کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
دو گھنٹے سے زیادہ وقت ایک پراسرار چیز کو پورے شہر میں فلمایا گیا، جسے دیکھ کر شہری دنگ رہ گئے۔
غیر معمولی چیز جسے “بلجنگ ٹرائی اینگل UFO” کا نام دیا گیا ہے، کو دن کی روشنی میں اسلام آباد کے آسمانوں پر اُڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
ارسلان وڑائچ نامی 33 سالہ نوجوان ڈی ایچ اے فیز 1 میں غیر معمولی چیز کو دیکھ کر دنگ گیا اور اس کی بنائی ہوئی ویڈیو نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
ارسلان وڑائچ جو ایک بزنس مین ہیں اور پہلے برمنگھم میں رہتے تھے ، نے کئی زاویوں سے UFO کی ویڈیو بنائی۔
غیر معمولی فوٹیج میں، پراسرار چیز دارالحکومت کی فضا میں بے حرکت معلق نظر آرہی تھی۔
ارسلان نے کہا کہ، “میں نے اسے مختلف اوقات میں 12 منٹ سے زیادہ فلمایا، درجنوں تصاویر لیں اور دو گھنٹے کے بہترین حصے تک اس کا مشاہدہ کیا۔میں ابھی تک نہیں جانتا کہ یہ کیا تھا۔”
اس کے بعد ایک مکھی اور کئی پرندے بھی اس شاٹ میں داخل ہوئے، جو مخلوقات اور UFO کے درمیان دوری کے واضح فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “میں خود ڈرون اڑاتا ہوں اس لیے میں جانتا ہوں کہ ڈرون بھی نہیں تھا۔”
وڑائچ نے پراسرار چیز کو بیان کرتے ہوئے کہا، “دکھنے میں یہ ایک سیاہ گول چٹان کی طرح لگتا تھا لیکن جیسے ہی میں نے زوم کیا، میں دیکھ سکتا تھا کہ یہ تقریباً ایک مثلث کی شکل میں ہے جس کے اوپر پیچھے کی طرف ایک واضح بلج ہے۔”
اس ویڈیو نے یوٹیوب پر ہزاروں ویوز حاصل کئے ہیں، ساتھ ہی اس نے ایلینز اور UFOs کے بارے میں ایک پرجوش بحث کو جنم دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا، “ریکارڈنگ انتہائی اعلیٰ معیار کی ہے۔ کیا آپ کو احساس ہے کہ اس طرح کی ویڈیو کتنی نایاب ہے؟”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
