Advertisement
Advertisement
Advertisement

آتش فشاں پھٹنے کا منظرجو ہوش اڑانے دے

Now Reading:

آتش فشاں پھٹنے کا منظرجو ہوش اڑانے دے

دنیا بھر میں ہزاروں کی تعداد میں زندہ آتش فشاں پہاڑ موجود ہیں جو کبھی بھی پھٹ پڑتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی میں پیش آیا جہاں سسلی کا مشہورآتش فشاں پہاڑ ایٹنا پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں فضا راکھ اور دھویں سے بھرگئی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ماؤنٹ ایٹنا میں واقع آتش فشاں پہاڑدل دہلادینے والی آوازوں کے ساتھ پھٹ پڑا، جس سے نکلنے والی راکھ اور دھواں آسمان میں 12 کلومیٹر بلندی تک پہنچ گیا۔

یہ بات توسب ہی جانتے ہیں کہ جب بھی آتش فشاں پہاڑ پھٹتا ہے تو اس سے راکھ اور دھواں کے ساتھ لاوا بھی بہنے لگتا ہے۔ جس سے آپ پاس کی آبادی کو نقصان کا خطرہ ہوتا ہے۔

اٹلی کے اس مشہور پہاڑ ایٹنا سے لاوا اگلنے کا منظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ یہ پہاڑ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فعال آتش فشاں پہاڑوں میں شمار کیاجاتا ہے۔ گزشتہ روز یہ پہاڑ ایک روزدار دھماکہ کی آواز کے ساتھ پھٹ پڑا جس کی وجہ سے سسلی شہر کے مشرق میں 12 کلومیٹریعنی 7.5 میل بلندی تک آتش فشانی راکھ کے بادل چھا گئے

Advertisement

اٹلی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ ولکینولوجی کا کہنا ہے کہ ایٹنا سے نکلنے والے لاوے کا بہاؤ کا مرکز پہاڑ کی جنوب مشرقی ڈھلوان پر موجود گڑھے کے آس پاس تھا، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سسلی کے قریبی شہر کیٹینیا میں ونچنزو بلینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پیر کو دوپہر کے کھانے کے وقت بند کر دیا گیا تھا۔

پہاڑ سے نکلنے والی راکھ اور دھوئیں کا بلند ہونے والا بادل کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا تھا، یہ اس پہاڑ کی ایک طاقت ور آتش فشانی تھی، رواں ماہ کے شروع میں ایک خاص طور پر نہایت طاقت ورآتش فشانی نے تو مشرقی سسلی پر ڈرامائی طور پر آسمانی بجلی کے کڑاکے بھیج دیے تھے۔

Advertisement

https://twitter.com/cocoyang2491/status/1496043531454099456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1496043531454099456%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2Fcocoyang24912Fstatus2F1496043531454099456widget%3DTweet

اس آتش فشاں پہاڑ کی ڈھلوانوں پررہنے والوں کے زخمی ہونے یا کسی قسم کے املاک کے نقصان کی فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ہے، جبکہ یہ ڈھلوانیں ہائیکرز، اسکیئرز اور دیگر سیاحوں میں بہت مقبول ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس پہاڑ سے لاوا نکلنے کا عمل پیر تک رک گیا تھا۔

ایٹنا پہاڑ کی تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو یہ کئی ایسے آتش فشانی واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ تاہم آتش فشانی کا سب سے بدترین واقعہ 1669 میں پیش آیا تھا، جس میں پہاڑ سے بہنے ولے لاوے نے سسلی کے جزیرے پر مشرق میں سب سے بڑے شہر کیٹینیا کے ایک حصے کو تباہ کر دیا تھا، اور درجنوں دیہات کو نقصان پہنچا تھا۔

جبکہ 1983 میں اسی پہاڑ سے  قصبات کے لیے خطرہ بننے والے لاوے کا رخ بدلنے کے لیے بارودی دھماکوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ 1992 میں فوج نے ایٹنا پہاڑ سے مہینوں تک بہنے والے لاوے کو روکنے کے لیے مٹی کی دیوار بنائی تھی، تاکہ یہ ڈھلوان پر واقع کسی گاؤں کے نقصان کا باعث نہ بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
مکڑی کے جال بُننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر