Advertisement
Advertisement
Advertisement

میٹاورس میں ہراسانی کے بعد “ذاتی حفاظتی حدود” کے تعین کا فیصلہ

Now Reading:

میٹاورس میں ہراسانی کے بعد “ذاتی حفاظتی حدود” کے تعین کا فیصلہ

فیس بک کی مرکزی میٹا کمپنی کی جانب سے ورچول ریئلٹی تھری ڈی پلیٹ فارم ہورائزن میں ایک خاتون کے نمائندہ اواٹار کی بے حرمتی کے بعد اب میٹا نے ہر فرد کی حدود کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مجازی دنیا میں بالخصوص خواتین اجنبیوں کی ان اقدامات سے محفوظ رہ سکیں۔

سوشل میڈیا ماہرین نے اس واقعے کو خوفناک اور تشویشناک کہا ہے کیونکہ لوگ اب بھی فیس بک کمنٹس میں لڑتےہیں اور مجازی دنیا میں اس طرح کے واقعات بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میٹا نے اس پر بہت سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

اب میٹا نے ہورائزن ورلڈ میں عمومی طور پر بلکہ ہورائزن میں موجود مختلف مقامات پر تمام افراد کی ذاتی حدود کے تعین کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے ایکٹو کرتے ہیں لوگ آپ کے قریب نہیں آسکیں گے۔

میٹا نے اپنی ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ذاتی حدود سے اصل لوگوں کے نمائیندہ اواٹار اپنے اردگرد کچھ فاصلے کی مجازی حد کھینچ سکتے ہیں۔ اس طرح لوگوں کے پاس مناسب جگہ موجود ہوگی اور وہ ناخوشگوار واقعے سے بچ سکیں گے۔ میٹا نے اس کے فوری اطلاق کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ خود فیس بک کے صارفین بہت تیزی سے کم ہورہے ہیں اور میٹا کی خواہش ہے کہ وہ کسی طرح مزید لوگوں کو ہورائزن کی جانب راغب کرسکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ میٹاورس کی اصلاح فیس بک کی میٹا کمپنی سے پہلے موجود ہے اور اس نے یہ لفظ اچک لیا ہے ورنہ اس کے تھری ڈی ورچول پلیٹ فارم کا نام ہورائزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر