Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز ورلڈ کپ، وارم اپ میں پاکستان کل نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

Now Reading:

ویمنز ورلڈ کپ، وارم اپ میں پاکستان کل نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کل  لنکن کے برٹ سٹکلف اوول میں نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے دو وارم اپ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے

۔تفصیلات کےمطابق تربیتی سیشن میں روانگی سے قبل، جویریہ خان، جو ون ڈے میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی ہیں، نے پی سی بی ڈیجیٹل کو بتایا کہ ان فارم نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

جویریہ نے کہاکہ نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے ہمیں اہم ایونٹ سے پہلے اپنی صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد ملے گی اور اس سے ہمیں ان چیلنجز کے لیے تیاری کرنے میں مدد ملے گی جن کا ہمیں ورلڈ کپ میں سامنا ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چھ سات دن کی مشق کی ہے، اور خود کو نیوزی لینڈ کے حالات سے ہم آہنگ کر لیا ہے،یہاں ہوا بہت ہے، جو پاکستان میں نہیں ہے، اور وکٹیں بھی مختلف ہیں۔

نیوزی لینڈ میں اب تک اپنے قیام پر غور کرتے ہوئے جویریہ نے کہاکہ یہاں آکر اچھا لگا، یہاں ہونے کے بارے میں اچھی بات یہ ہے کہ ہم گھوم سکتے ہیں، جو آپ کو تربیتی سیشن کے بعد اپنے دماغ کو تازہ دم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ میرے لیے بہت اہم ہے،یہ ایک میگا ایونٹ ہے اور میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے اور ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کرنے کی کوشش کروں گی۔

پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ 2 مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا پہلا مقابلہ 6 مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر