
سری لنکا سلواوور ریٹ کے نئے قانون کی زد میں آنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
حال ہی میں آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کے تناظر میں ایک نیا قانون متعارف کروایا ہے، جس کے تحت میچ کے دوران ہی مقررہ وقت سے پیچھے رہنے والی ٹیم کو سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں سلو اوور ریٹ پر اس سے قبل کپتان اور ٹیم کو جرمانہ کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
واضح رہے، اس نئے سسٹم کے تحت آخری اوور اننگز کے آغاز کے 85 منٹ بعد شروع ہونا چاہیے جبکہ سری لنکن ٹیم سڈنی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اس حد کو پار کرچکی تھی، جس کے باعث کپتان ڈاسن شناکا کو فیلڈ امپائرز نے حکم دیا کہ وہ سرکل کے باہر سے اپنا ایک فیلڈر ہٹادیں، یہ اوور نوان تھشارا کررہے تھے، جن کا کیریئر کا پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ تھا
بعد ازاں، اس اوور میں میتھیو ویڈ نے ایک چھکا اور ایک چوکا جڑا جبکہ مجموعی طور پر اس اوور میں آسٹریلوی ٹیم نے 16 رنز بٹورے۔
اس موقع پر آسٹریلیا کے عبوری کوچ اینڈریو مک ڈونلڈ نے کہا کہ اس قانون کی موجودگی میں بولرز کو معلوم ہوگا کہ انھوں نے تاخیر کی تو آخری اوور دائرے سے باہر 4 فیلڈرز کے ساتھ کرنا ہوگا۔
یاد رہے ، اعصاب شکن مقابلے میں آسٹریلیا نے سپر اوور میں فتح حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News