پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارح نزاج بلے باز آصف علی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا وائس کپتان مقرر کر دیا ہے۔
https://twitter.com/IsbUnited/status/1488513763057844224?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488513763057844224%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fcricwick.net%2Fnews%2F11911%2F
آصف علی نے اپنے کھیل میں زبردست بہتری دکھائی ہے اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں کئی میچ جیتنے والی پرفارمنس کے بعد اپنے ناقدین کو خاموش کرایا ہے۔
آصف علی نے کہا کہ ذمےداری کے لیے آپ کا بہت شکریہ اور میں توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔
آصف اسلام آباد یونائیٹڈ کے مستقل رکن رہے ہیں اور فرنچائز نے ان کی صلاحیتوں پر بھروسہ ظاہر کیا ۔
پاکستان کے پاور ہٹر آصف علی نے کہا کہ یادگار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ان سے توقعات بڑھ گئی ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کو سیمی فائنل مرحلے تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کے ہارڈ ہٹنگ بلے باز آصف علی پرامید ہیں کہ وہ 2022 میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کریں گے اور آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے میں پاکستان ٹیم میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
