
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی اپنے شوہر و اداکار مانی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں۔
اس تصویر میں دونوں ادکاروں کے لباس کی تعریفیں کی جارہی ہیں اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں سرمئی رنگ کی ساڑھی پر بلاؤزر کے بجائے ٹی شرٹ پہنے پر بتایا تھا کہ ڈیزائنر نے مجھے صبح یہ ساڑھی بھیجی تو بلاؤزر کی فٹنگ مجھے ٹھیک نہیں لگی جس کے بعد میں نے اپنے نائٹ ڈریس کی ٹی شرٹ پر ہی یہ ساڑھی پہن لی۔
تاہم اب اس حوالے سے شو میں مانی نے بتایا تھا کہ وہ ٹی شرٹ حرا کی نہیں تھی بلکہ ان کی جم کی ٹی شرٹ تھی جسے حرا نے ساڑھی پر پہنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ شرٹ مانی کی پرانی شرٹ تھی جب مانی بہت دبلے تھے اور یہ شرٹ غربت کی شرٹ ہے۔
حرا مانی نے بتایا کہ میں اس طرح کے تجربات کرتی رہتی ہوں مجھے ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا پسند ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News