شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر اپوزیشن کی تمام جماعتیں متفق ہیں، ہمارے پاس 162ممبر ز ہیں، 10ممبران اور چاہئیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بہت سے حکومتی لوگ رابطے میں ہیں، حکومت کیسے آئی اور 2018میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، حکومت سے ان کے اپنے اتحادی خوش نہیں ہیں، جب نمبرز پورے ہوجائیں گے تو عدم اعتماد کی تحریک جمع ہوجائے گی۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کیخلاف ہی ہوگا، عدم اعتماد کے بعد الیکشن میں جانا چاہیے، سب جماعتوں نے مل کر ایوان میں 172لوگوں کو لانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
