Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب کورونا ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، اسد عمر

Now Reading:

اب کورونا ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر کا کہنا ہےکہ کوروناسےبچاؤکیلئےویکسی نیشن ضروری ہے، 55 ہزارٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کریں گی۔

سربراہ این سی اوسی اسدعمر نے کورونا کی پانچویں لہر کی شدت اور ویکسی نیشن کی صورتحال پر میڈیا بریفننگ  دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد بوسٹرڈوزلگواچکی ہے،عوام ہرصورت ویکسی نیشن کرائیں، دوہفتوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں گھرگھرجاکرویکسین لگائےگی، 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اومی کرون کےاثرات ویکسی نیشن والوں کوکم ہوئے۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ  2 ڈوزلگوانےکے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوزلگوائیں، 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوزلگواچکے، بوسٹرڈوزسےقوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا سےنکلنےکاراستہ صرف اورصرف ویکسی نیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بوسٹرڈوزبھی مفت لگائی جارہی ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔

Advertisement

ملک میں کورونا سے مزید 32 اموات ریکارڈ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہوگئی ہے۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، سندھ میں 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، بلوچستان میں 34 ہزار 417، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429 جبکہ آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری کرچکی، ماہرین

ماہرین صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنی سائیکل پوری  کر چکی، فروری میں سندھ میں کورونا کی حالیہ لہر میں مزید کمی متوقع ہے۔

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر