بھارت نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 62 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
میزبان بھارت کے خلاف سری لنکا نے اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم لکھنؤ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے سلامی بلے باز روہت شرما اور ایشان کشن نے اننگ کا آغاز کیا، اور ٹیم کو 111 رنز کا مضبوط اسٹینڈ فراہم کیا ، کپتان روہت شرما 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
روہت شرما کے آؤٹ ہونے کے بعد شریز ائیر کریز پر آئے اور 28 گیندوں پر 57 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنر ایشان کشن 89 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کو مجموعہ حاصل کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، بھارتی بالرز نے سری لنکن بیٹرز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
سری لنکا کی جانب سے چرتھ اسالنکا نے 53 رنز کی اننگ کھیلی، اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔
میزبان ٹیم نے یہ میچ 62 رنز سے جیت لیا ، بھارت کے اوپنر ایشان کشن کو 89 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
