شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بدھ سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بدھ سے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کریں گے اور حالیہ ہونے والے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات سے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کا دورہ کریں گے، سمندر پار پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیرخارجہ کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے ملاقات بھی طے شدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
