Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان  اور سارے عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیرداخلہ

Now Reading:

پاکستان  اور سارے عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، وزیرداخلہ

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان  اور سارے عالم  اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ برسوں سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کوہندوستان کی ظالم فوج اور آرایس ایس کے غنڈے نہیں رو ک سکے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جس طرح قربانیوں سے اس جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہے یہ ساری دنیا میں مانا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 23 لاکھ سے زائد لوگوں کے جعلی  بھارتی حکومت نے جعلی ڈومیسائل بنائے ہیں تا کہ اسرائیل کی طرز پر  کشمیر کی آبادی  کا بھی تناسب بگاڑا جاسکے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشمیری کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوا ،جان ہتھیلی پررکھ کشمیری جدوجہد کررہے ہیں، ساری دنیا اس بات کو تسلیم  کررہی ہے جو ظلم بھارت کشمیر میں ڈھا رہاہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سیکولر کہلوانے والا ہندوستان ساری دنیا میں انتہا پسند  ہندودت کے نام سے جانا پہچانا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ بے قصور لوگوں کو پولیس مقابلوں میں شہید کرنے کے باوجود  ہندوستان کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی، پاکستان  اور سارے عالم  اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر