Advertisement
Advertisement
Advertisement

مغربی ممالک کی بے وفائی پر یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش، روس بھی تیار

Now Reading:

مغربی ممالک کی بے وفائی پر یوکرین کی مذاکرات کی پیشکش، روس بھی تیار

مغربی ممالک کی بے وفائی پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر کو ولادیمیر پیوٹن کو مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے۔

عالمی میڈیا کی خبروں کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ” پورے  یوکرین میں  جھڑپیں  جاری ہیں۔

یوکرینی صدرنے کہا کہ میں روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ایک بار پھر اپیل کرنا چاہوں گا: آؤ، لوگوں کو مرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ ” آئیے اموات کو روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں”۔

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ، ” پورے  یوکرین میں  جھڑپیں  جاری ہیں۔ میں روسی فیڈریشن کے صدر ولا دیمیر پیوٹن سے ایک بار پھر اپیل کرنا چاہوں گا: آؤ، لوگوں کو مرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

Advertisement

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ صرف حملہ نہیں ہے  بلکہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز  ہے۔

یاد رہے روس نے گزشتہ روز یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا، یوکرین کو روسی جارحیت سے بچانے کے لئے امریکہ اور نیٹو ممالک نے بڑے بڑے بیانات دیئے تھے۔

یوکرین نے بھی اپنی سرزمین کےدفاع کے لئے عام شہریوں کو بھی مسلح کرنے کا اعلان کیا تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان نے  بھی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے مذاکرات کی حامی بھر لی ہے۔

روسی صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی مذاکرات کے حق میں تھے، ترجمان  نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا عندیہ دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر