
حافظ آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جس کے نتیجے میں 95 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائیاں حافظ آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔
پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 95 ملزمان کو گرفتار کیا اور مختلف کارروائیوں میں 29 مجرمان اشتہاری 28 منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ میں ملوث 19 اور 20 قمار باز ملزمان گرفتار کرلیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 8 کلو ہیروئن، 12 کلو چرس اور قماربازی کی رقم بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے 124 لیٹر شراب، 20 پسٹل، 3رائفلیں، 3 گن اور متعدد گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے سپلائرز اور سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
اس ضمن میں ڈی پی او بلال ظفر کا کہنا ہے کہ سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث 34 ملزمان گرفتار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News