یوکرین کی حکومت کے ملک کے مالیاتی اداروں سمیت اہم اداروں کی ویب سائٹس پر سائبر حملوں کے خدشے کا اظہار کر دیا ہے۔
یوکرین نے گزشتہ چند ہفتوں کے درمیان ملک میں ہونے والے سائبر حملوں کا الزام روس پر لگایا ہے، اور کہا کہ مزید حملوں کا خدشہ ہے، جبکہ روس نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
یوکرین کی سائبر سیکیوریٹی کمپنی نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ ڈسکشن بورڈ پر انہیں کچھ وارننگز دکھائی دی ہیں۔
سائبر سیکیوریٹی کمپنی نے عام پبلک سیکٹر ، بینکنگ سیکٹر اور دفاعی شعبے کی ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی نشاندہی کی ہے۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ہفتے آن لائن پورٹل پر ہونے والا سائبر حملہ بھی روسی ہیکرز کی کارستانی ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین پر آن لائن حملوں کا خدشہ ایک وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ سمیت تمام نیٹو ممالک روس پر پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات تواتر کے ساتھ لگائے جارہے ہیں۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف کی جانب سے موجودہ سرحدی بحران سے قبل بھی روس پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔
یوکرین پہلے ہی روس پر خوف و ہراس پھیلانے اور اس کے مالیاتی نظام کو تباہ کرنے کے لیے سائبر حملے شروع کرنے کا الزام لگا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
