یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے دیگراشیا بھی مہنگی ہو گی۔
پی پی رہنما اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 27 فروری کو لانگ مارچ کراچی سے نکلے گا، پی ڈی ایم عوام کے ساتھ ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نےحکومت کےخلاف لانگ مارچ کااعلان کردیا۔
انہوں نے گزشتہ رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کررہی ہے،اب ہرروزمہنگائی میں اضافہ ہوتاجائےگا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پرہیں،سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کےاندر اور باہرایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا، سراج الحق
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کا تیل 10 روپے اور 8 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 126 روپے اور56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق قیتموں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر مزید 49 جانیں لے گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
