کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر ماہ تقریباً 10 سے زائد افراد کے ڈکیتی مذاحمت پر قتل کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ جنوری میں ڈکیتی مزاحمت پر 10 افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جبکہ 3 پولیس اہلکار، نیوی ریٹائرڈ افسر، خواتین، بچے سمیت 98 افراد خمی ہوئے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ 2022 کے پہلے جنوری کے مہینے کے دوران 184 گاڑیاں چوری کرلی گئیں جبکہ 16 اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ ماہ 3 ہزار 908 موٹر سائیکلیں کراچی میں چوری ہوئیں جبکہ 419 اسلحے کے زور پر چھین لی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گاڑی پر فائرنگ ، صحافی اطہر متین جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈھائی ہزار موبائل فونز چھیننے کی واردتیں صرف ماہ جنوری میں رپورٹ ہوئیں جبکہ اس ماہ فروری میں ابتک 7 ہلاکتیں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ہیں اور جنوری میں 10 ہلاکتیں ڈکیتی مزاحمت پر ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی ڈکیتی مزاحمت پر نجی چینل کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کو گولیات مار کر قتل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
