
صحت مند رہنے کے لئے دانتوں کی صفائی بہت اہمیت رکھتی ہے، اور یہی وہ کام ہے جو صبح بیدار ہونے کے بعد سب سے پہلے کرنا چاہئے۔ کیونکہ دانت صاف ہوں گے تو اس کا اثر مجموعی صحت پر ہوگا۔
اگر دیکھا جائے تو برش سب سے زیادہ جراثیم کا سامنا کرتا ہے اور کسی فرد کے منہ میں کوئی انفیکشن یا جراثیم اور وائرس موجود ہوتو وہ برش کرنے پر اس کے ریشوں پر چپک جاتے ہیں جہاں وہ برش کی سطح پرکئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں۔
برش پر موجود جراثیم آپ کو مستقل بیمار بھی کر سکتے ہیں یہ آپ کے مسوڑھوں کو متاثر کر کے دائمی السر کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔ برش کبھی جراثیم کش ادویات سے دھوکر فروخت نہیں کئے جاتے ہیں۔ اس لئے ان پر جراثیم کے پنپنے کا احتمال رہتا ہے۔ اس لئے دانتوں کی صفائی کے ساتھ برش کی صفائی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے تب ہی یہ آپ کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
برش کو صاف رکھیں
برش کرنے کے بعد اسے پانی سے اچھی طرح دھوکر رکھیں تاکہ اس میں ٹوتھ پیسٹ اور منہ میں موجود کھانے کے باریک ذرات صاف ہوجائیں۔ ساتھ ہی اسے اینٹی بیکٹیریل ماؤتھ واش میں کچھ دیر کے لئے ڈبو کر رکھیں تاکہ یہ جراثیم سے پاک ہوجائے۔
مارکیٹ میں ہینڈ سنیٹائزر کی طرح برش سنیٹائزر بھی عام دستیاب ہیں جو برش کو ہرطرح کے جراثیم سے پاک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
خشک رکھیں
دانت صاف کرنے کے بعد برش کو اس طرح رکھیں اس کا سارا پانی نیچے کی جانب بہہ جائے اور یہ خشک ہوجائے ساتھ اسے بغیر کیپ یا کور نہ رکھیں اس طرح اس پر جراثیم کی افزائش کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ اس کبھی بھی بلکل بند جگہ پر نہ رکھیں جہاں ہوا کا گزر نہ ہو۔
برش کب تبدیل کریں
برش کو ہر تین سے چار ماہ میں تبدیل کریں، تاکہ برش کے ریشے خراب ہونے کی صورت میں مسوڑھوں میں خراش اور زخم پیدا نہ ہو۔
ایک دوسرے کا برش استعمال نہ کریں
کبھی بھی ایک دوسرے کا برش استعمال نہ کریں اس طرح ایک کی بیماری دوسروں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News