 
                                                                              سابق وکٹ کیپر معین خان کی اہلیہ اور اعظم خان کی والدہ نے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ، ’اللہ کا شکر ہے اعظم نے ’پرچی‘ کا جواب بلے سے دیا۔‘
معین خان کی اہلیہ نے کہا کہ میرے بیٹے اعظم خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں منتخب کئے جانے سے لے کر آج تک ’پرچی‘ کہا جاتا ہے، حالانکہ اس کے پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔
معین خان کی اہلیہ تسنیم خان نے کہا کہ جب لوگوں نے میرے بیٹے اعظم خان پر ’پرچی‘ کے فقرے کسے میں نے اسی دن اللہ تعالیٰ کے ہاتھ اٹھا کر دعا کی تھی کہ میرا بیٹا ’پرچی‘ کا جواب دے۔
تسنیم خان نے کہا کہ میں نے اس موقع پر اپنے بیٹے کی ہمت بندھائی اور اسے کہا کہ لوگوں کی فکر مت کرو اور طنز کا جواب اپنے بلے دو۔

اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے کہا کہ میرا بیٹا دو سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلا اور اب اسلام آباد یونائیٹٓڈ کے لئے کھیلتا ہے اس کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل اعظم خان پر معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے ’پرچی‘ کا لیبل لگا تھا ، جب وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے منتخب ہوئے تھے ، جبکہ معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ تھے۔
حال ہی میں پی ایس ایل 7 میں اعظم خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف دھواں دھار اننگ کھیلی تھی۔
اعظم خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 35 گیندوں پر 65 رنز کی اننگ کھیلی تھی، جس میں انہوں نے شاہد خان آفریدی کی 10 گیندوں کو سامنا کرتے ہوئے 38 رنز بٹورے تھے۔

اعظم خان کی 65 رنز کی اننگ میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
اعظم خان کی والدہ تسنیم خان نے مزید کہا کہ اعظم کسی بھی ٹیم میں چلا جائے لیکن میری سپورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے اور میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 7 کی فاتح بنے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 