بی پی ایل، سابق انگلش کھلاڑی روی بوپارہ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ پریمئیر لیگ میں حصہ لینے والے روی بوپارہ بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ گیند سے چھیڑچھاڑ کرنے کی پاداش میں سلہٹ سن رائزرز پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کی گئی۔
کھلنا ٹائیگرز سے میچ کے دوران امپائرزنے جب گیند کی سیم کا جائزہ لیا تو وکٹ کیپر انعام الحق نے وضاحت دینا چاہی۔ تاہم، میچ آفیشلز نے انھیں واپس اپنی جگہ جانے کا اشارہ کردیا۔
مذکورہ بالا واقعہ نویں اوور میں پیش آیا جب روی بوپارہ گیند بازی کررہے تھے۔ ٹی وی پر دکھایا گیا کہ سابق آل راؤنڈر گیند کو ناخن سے کھرچ رہے تھے۔ جس پر فیلڈ امپائر نے گیند اپنے قبضے میں لے کر تبدیل کردی اور سلہٹ پر 5 رنز کی پابندی عائد کردی۔
یاد رہے، یہ پہلا موقع ہے کہ جب بی پی ایل میں کسی ٹیم کو بال ٹمپرنگ پر سزا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
