Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے چڑیا گھر میں پرندوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

Now Reading:

لاہور کے چڑیا گھر میں پرندوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری

صوبائی دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں نایاب  پرندوں کی ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چڑیا گھر میں نایاب جنگلی جانوروں کی بہترافزائش کے لئے بعض جانوروں کی نئے سرے سے جوڑابندی کی گئی ہے جبکہ قیمتی پرندوں کو کسی بھی ممکنہ وبا سے بچانے کے لئے ویکسینیشن کی جارہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرکرن سلیم کا کہنا ہے کہ جوڑا بندی کا مقصد  ان سے صحت مند بریڈ حاصل کی جاسکے ہے، مختلف جانوروں کی عمراورصحت کے مطابق ان کی جوڑا بندی کی جاتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرکرن سلیم نے بتایا کہ ابھی چونکہ جانوروں کا بریڈنگ سیزن شروع ہونے والا ہے اس لئے بعض جانوروں کی نئے سرے سے جوڑا بندی کی گئی ہے۔

 ڈپٹی ڈائریکٹرکرن سلیم نے کہا کہ جن جانوروں کی جوڑا بندی کی گئی ہے ان کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے، سرخ ہرنوں کا جوڑا معمول کے مطابق برتاؤ کررہاہے۔

Advertisement

دوسری جانب چڑیا گھر میں موسم کی تبدیلی یعنی سردی کی شدت کم ہونے کے بعد مختلف اقسام کے پرندوں کی ویکسینیشن بھی شروع کی گئی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف اقسام کے آبی پرندوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے، اب مورسمیت دیگرپرندوں کی ویکسینیشن کی جائیگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تمام قسم کے طوطوں اور دیگر پرندوں کی ویکسینیشن بھی مکمل کرلی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر