Advertisement
Advertisement
Advertisement

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Now Reading:

اے این ایف انٹیلیجنس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

   اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) اور اے این ایف راولپنڈی کی جانب سے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی جہلم کی تحصیل سوہاوہ بس اسٹاپ کے قریب دورانِ تلاشی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں سوزوکی بولان سے 7 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گاڑی میں سوار  راولپنڈی کے رہائشی ثاقب علی اور بہزاد حیدر اور لاہور کی رہائشی نسرین بی بی نامی 3ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ برآمد شدہ منشیات کی 4کلوگرام مقدارگرفتار ملزمہ کے ذاتی قبضے جبکہ 3کلوگرام مقدارمقبوضہ گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی۔

 ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی   اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور اے این ایف کراچی نے شہر قائد میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی۔

 کارروائی الآصف اسکوئر کے قریب کی گئی تھی جہاں تین ملزمان کے قبضے سے 3.030 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کو منشیات کی خرید و فروخت کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں چاغی کے رہائشی راشد اور فضل الرحمن جبکہ سانگھڑ کا رہائشی محمد رفیق شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر