Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن ایکٹ2017میں ترمیم، سیکریٹری صدر مملکت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس

Now Reading:

الیکشن ایکٹ2017میں ترمیم، سیکریٹری صدر مملکت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس
IHC

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

عدالت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر صدر مملکت کے سیکریٹری اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر 15  مارچ کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست گزار کی جانب سے عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آرڈیننس کے ذریعے کیا ترمیم کی گئی ہے؟

Advertisement

وکیل درخواست گزار عادل قاضی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کر کے پبلک آفس ہولڈرز کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اہل بنایا گیا ہے۔

ایڈووکیٹ عادل قاضی نے عدالت کو بتایا کہ ترمیمی آرڈیننس حکومتی بدنیتی پر مبنی ہے، ترمیم کیلئے ہنگامی صورتحال نہیں تھی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حکومت نے آرڈیننس کا ڈرافٹ پہلے ہی تیار کر رکھا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کے فوری بعد ترمیمی آرڈیننس جاری کیا۔

وکیلِ درخواست گزار سابق چیئرمین یونین کونسل سردار مہتاب نے عدالت کو بتایا کہ قانون سازی سے بچنے اور آرڈیننس کے اجرا کے لیے پارلیمنٹ کا سیشن ملتوی ہونے کا انتظار کیا گیا۔ قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کے اجلاس کا انتظار کیا جا سکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر