Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک آسٹریلیا سیریز، حریف کو زیر کرنے کی منصوبہ بندی خفیہ رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاک آسٹریلیا سیریز، حریف کو زیر کرنے کی منصوبہ بندی خفیہ رکھنے کا فیصلہ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور گیم پلان کے حوالے سے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ حریف کے خلاف کی جانے والی منصوبہ بندی کو افشا نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف قومی تربیتی کیمپ کے افتتاحی روز نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مسلسل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے آسٹریلوی ٹیم کو سامنے رکھ کر اپنے  اہداف ترتیب دئیے ہیں۔ قومی ٹیم کو ہوم سیریز میں ماحول، موسم اور وکٹ کے ساتھ تماشائیوں کا بھی ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، پی ایس ایل 7سے فارغ ہونے والے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد مزید تربیت کے مواقع میسر آئیں گے۔

اس موقع پر ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین بہت زرخیز ہے، اگر اس وقت پاکستان کے پاس اعلیٰ معیار کا لیگ اسپنر نہیں تو کوئی بات نہیں، ہمیں آگے چل کر اچھے اسپنرز ملنے کی توقع ہے۔

قومی کپتان بابر اعظم کو چاند سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک چاند کی مانند ہے، بلاشبہ بابراعظم اس وقت دنیا کا بہترین بیٹر ہے، اس کی پاکستان کے لیے بہترین خدمات ہیں، وہ ہر فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پورا پاکستان اس وقت کرکٹ کے ساتھ ہے، ہم آسٹریلیا کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں اور آسٹریلیا بھی بے دھڑک ہو کر پاکستان آئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر