
آسٹریلیا کرکٹ کی تاریخ کے تیز رفتار سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا کہ 4 اوورز کے بالر تیار کرنا کرکٹ کا مستقبل نہیں ہے۔
بریٹ لی پاکستان کے راولپنڈی ایکسپریس کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کر رہے تھے، دونوں تیز رفتار بالرز نے اس وڈیو میں اپنی نجی زندگی اور کرکٹ کیرئیر پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ شعیب اختر نے یہ انٹرویو اپنے یوٹیوب چینل کے لئے ریکارڈ کیا تھا ، شعیب اختر نے اس سے قبل روی شاستری سے بھی اپنے یوٹیوب چینل کے لئے انٹرویو لیا تھا۔
شعیب اختر نے سابق اسٹار کھلاڑیوں سے یہ انٹرویو عمان میں لیجنڈز کرکٹ لیگ کے دوران لئے تھے۔
شعیب اختر کے ایک سوال پر بریٹ لی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی تعریف کی ، انہوں نے بابراعظم اور شاہین شاہ کی حالیہ پرفارمنس کو سراہا۔
سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے آسٹریلیا میں نئے فاسٹ بالرز کی کمی پر کہا کہ آج کل کے کوچز کی دلچسپی ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ ہے اور ان کی زیادہ کوشش صرف چار اوورز کے بالر تیار کرنے پر مرکوز ہیں۔
انہوں نے کہا کوچز نے اب عملی طور پر میدان میں اترنے کے بجائے کمپیوٹرز اور ڈیٹا کی مدد سے کھلاڑیوں کی کوچنگ کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بریٹ لی نے کہا کہ وہ پاکستان آ کر راولپنڈی ضرور دیکھنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News